جنوبی وزیرستان کے ویران تعلیمی ادارے، وادی مکین کے سکول 19 سال سے بند

نور علی وزیر
1 Min Read

یہ سب ڈویژن وانا کی خوبصورت وادی میکن ایک گاؤں جونی میلہ کا ایک پرائمری سکول ہے جو سالوں سے ویران پڑا ہے۔ سکول کا در و دیوار خستہ حال ہے، پورا مکان کھنڈر پڑا ہوا ہے، ٹیچنگ سٹاف دیگر سکول ملازمین مسستقل غیر حاضر ہیں۔

جونی میلہ کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گاؤں کا واحد پرائمری سکول ہے جو کبھی فعال نہ ہو سکا نہ کبھی ان کے بچے اس میں پڑھنے کے لئے جا پائے ہیں۔ اساتذہ اور دیگر سٹاف گھروں پر بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں۔

سکول کا نام و نشان مٹتا جا رہا ہے، سکول بغیر کسی محافظ اور ملازم کے ویران پڑا تھا جس کی وجہ سے اس کے فرنیچر اور اینٹیں تک غائب ہوگئے۔ تاہم مقامی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم جونی میلہ کے اس سکول سے مکمل غافل ہیں۔ مکین کی خوبصورتی میں یہ سکول کسی کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔

اہلیان علاقہ مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سکول میں سہولیات کی موجودگی، سٹاف کی حاضری اور عمارت کی تعمیر نو کرکے اس کو بحال کر دیا جائے تکہ ان کے بچے اس سکول میں پڑھنے آ سکیں۔

Share this Article
صحافی نور علی وزیر وانا سے ٹرائبل پوسٹ کے لئے بطور رپورٹر کام کر رہے اور قومی میڈیا سے بھی وابسطہ ہیں۔
Leave a comment