جنوبی وزیرستان میں کھیلوں کی واپسی، آل خیبر پختونخوا فٹبال ٹورنمنٹ اختتام پذید

نور علی وزیر
2 Min Read
کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس محمد وسیم الطاف نے بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

جنوبی وزیرستان میں سماجی اور علاقائی سرگرمیوں کا بھر پور آغاز ہوا ہے جس میں کھیل اور فن و ثقافت کی رنگا رنگ تقریبات شامل ہیں۔ خوشحالی کے اس سلسلے میں صدر مقام وانا میں منعقدہ فٹبال ٹورنمنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ کھلاڑیوں، سول اور عسکری حکام اور صوبہ بھر سے آئے ہوئے مہمانوں نے شرکت کی۔

وانا میں آل خیبر پختونخوا فٹبال ٹورنمنٹ کے فائنل میں ژوب کلب نے مقامی ٹیم سپیشتہ کو تین گول سے شکست دیکر ٹرافی اپنے کر لی۔ فاتح ٹیم کو پچاس ہزار اور رنر اپ ٹیم کو پچیس ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔

آل خیبر پختونخوا فٹبال ٹورنمنٹ وانا میں ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس (SWS) کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جسمیں مقامی کھلاڑیوں اور ٹیموں کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنمنٹ کے اختتامی تقریب میں ایس ڈبلیو ایس کے کمانڈنٹ محمد وسیم الطاف مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی، اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

کمانڈنٹ محمد وسیم الطاف نے کہا کہ ساکؤٹس فورس کھیلوں جیسی سرگرمیوں کے انعقاد اور مزید بہتری کے لئے اپنی خدمات اور کوششیں جاری رکھی گی۔ انہوں نے دوسرے اضلاع سے شریک ہونے والے کھلاڑیوں اور مہمانوں کے ساتھ مقامی شایقین، ٹورنمنٹ کے منتظمین اور دوسرے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں اور شایقین کی حوصلہ افزائی کے لئے 136 ونگ سکاؤٹس سے کرنل نوید راجہ اور دیگر عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنمنٹ میں صوبے کے مختلف اضلاع سے کُل 34 ٹیموں نے حصہ لیا۔ عام لوگوں نے بھر پور انداز سے ہر میچ کو دیکھنے کے لئے کثیر تعداد میں آئے تھے۔

Share this Article
صحافی نور علی وزیر وانا سے ٹرائبل پوسٹ کے لئے بطور رپورٹر کام کر رہے اور قومی میڈیا سے بھی وابسطہ ہیں۔
Leave a comment